ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نے کہا؛ گئو کشی آرڈیننس پاس ہونے تک گایوں کی نقل و حمل پر سخت کارروائی نہیں کی جائے گی

حکومت نے کہا؛ گئو کشی آرڈیننس پاس ہونے تک گایوں کی نقل و حمل پر سخت کارروائی نہیں کی جائے گی

Thu, 21 Jan 2021 11:51:52    S.O. News Service

بنگلورو،21؍جنوری(ایس او نیوز) انسداد گئو کشی آرڈیننس کے معاملے پر حکومت کرناٹک نے واضح کیا ہے کہ جب تک کہ حکومت کی طرف سے گئو کشی آرڈیننس پاس نہیں ہو جاتا، گایوں کی نقل و حمل کرنے والوں کے خلاف کوئی  سخت کاروائی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقامی سماجی کارکن عارف جمیل نے کرناٹک حکومت کے انسداد گئو کشی آرڈیننس کو  ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس  پر چیف جسٹس اے ایس اوکا کی سربراہی میں ایک ڈویژنل بنچ نےبدھ کو  اس معاملے میں سماعت کی۔سماعت میں حکومت کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پربھولنگا نے کہا کہ آرڈیننس کی دفعہ 5 کے تحت جب تک  گئو کشی آرڈیننس پاس نہیں ہو جاتا، تب تک کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ وہیں، بینچ نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ اس عبوری درخواست پر غور کرنے کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔


Share: